Post by Zain Agha Foundation

8 followers

خدمتِ انسانیت کا پیغام — سبیلِ امام حسینؓ ❤️ زین آغا فاؤنڈیشن کی جانب سے آج فائیو اسٹار چورنگی پر قریبی امام بارگاہ کے قریب سبیلِ امام حسینؓ کا اہتمام کیا گیا، جہاں عقیدت و محبت کے ساتھ لوگوں میں ٹھنڈا شربت تقسیم کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، سبیل سے استفادہ کیا اور خدمتِ انسانیت کے اس جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی سبیل کا دورہ کیا اور اس پیغام کو اجاگر کیا کہ مولا امام حسینؓ کی قربانی کسی رنگ، نسل، مذہب، ذات یا سیاسی وابستگی کی محتاج نہیں، بلکہ یہ حق، سچ، انصاف اور انسانیت کا درس ہے۔ امام حسینؓ نے ہمیشہ ظلم کے سامنے حق کا علم بلند رکھا اور اپنے عظیم کردار سے دنیا کو صبر، قربانی اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا سبق دیا۔ آج کی اس تقریب میں زین آغا فاؤنڈیشن کے بانی سید زین آغا صاحب نے خود اپنے ہاتھوں سے لوگوں میں سبیل تقسیم کی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو عملی طور پر پیش کیا۔ خدمتِ انسانیت ہی اصل پیغامِ حسینؓ ہے۔ ❤️ #ZainAghaFoundation #ImamHussain #KarbalaMessage #SabeelEImamHussain #KhidmatEInsaniyat #Muharram #YaHussain #PeaceAndHumanity #ServeHumanity #ZainAgha

Post content

Video Content