Post by The Gate To Haramain
415 followers
سپریم کورٹ کے 2014 کے دوستانہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں حج پالیسی کی تیاری حج آپریشن کی تکمیل کے بعد چھ ہفتوں میں کرنا لازمی ہے۔ فیصلے کے مطابق حج پالیسی کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ حجاج کرام اور ماسٹر ٹرینرز کا فیڈ بیک بھی ضروری ہے گزشتہ سالوں میں وزارت مذہبی امور دوستانہ فیصلے کے روشنی میں چاروں صوبوں میں حج کے بعد مشاورت ورکشاپ کر کے اس سے حاصل ہونے والی تجویز کی روشنی حج پالیسی تیار کرتی تھی۔ پہلی دفعہ سعودی ٹائم لائن کی وجہ سے کچھ ممکن نظر نہیں آ رہا۔ وزارت مذہبی امور میں ایک حلقہ نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے کا پنڈورا باکس کھولنے کے موڈ میں نظر آ رہا ہے اس کے لیے بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ اشتہار کے بعد پندرہ دن بعد وصول ہونے والی درخواستوں کی تھرڈ پارٹی سے ایک ماہ میں سکیورٹی کرانا ضروری ہے۔ دلچسپ انکشاف ہوا ہے مارکیٹ میں ایک گروہ نے حج کوٹہ کے لئے بولی لگانا شروع کر دی ہے، 50 لاکھ سے ایک کروڑ تک 50 کا کوٹہ دینے کی کنفرم باتیں ہو رہی ہیں۔ دوسری طرف سعودی ٹائم لائن کے مطابق 15 جولائی تک ادائیگیاں کرنا لازمی ہے 30 اگست تک بکنگ مکمل کرنا ہے۔ حج 2026 میں دنیا بھر کے 116 تنظیموں میں پہلی تین پوزیشن حاصل کر کے سعودی ”لیتھم ایوارڈ“ حاصل کرنے والی پاکستان کی پرائیویٹ حج اسکیم کو نئی زندگی مل گئی ہے۔ 20 سال کے کامیاب حج آپریشن کے بعد ”لیتھم ایوارڈ“ ملنے پر وزارت نے 2026 میں کم کیا گیا کوٹہ حج 2027 کے لئے 50 فیصد کرنے پر رضا مند ہو گئی ہے، مگر پرائیویٹ سکیم 904 حج آرگنائزر کے خلاف سازشیں کرنے والا سرمایہ دار گروپ اب بھی سرگرم ہے ان کے راستے میں دوستانہ کیس پل صراط بن رہا ہے۔ #hajjnews #hajjpakistan #ministryofreligiousaffairs #hajj1448 #hajj2027