Post by Sultan ul Ashiqeen

Patron in Chief at Tehreek Dawat e Faqr

ہر علم استاد یا رہبر کی اطاعت سے ہی سیکھا جاسکتا ہے۔ اسی طرح اللہ کی راہ کا علم بھی اللہ والے ہی سکھا اور سمجھا سکتے ہیں۔ چونکہ راہِ حق باطن کی راہ ہوتی ہے اور باطنی قفل ذکروتصور اسمِ اللہ ذات سے ہی کُھلتے ہیں چاہے ساری عمر ریاضت و عبادات میں گزر جائے۔ یاد رہے ہمیشہ وہی ذکروتصور اسمِ اللہ ذات ہی طالب کو کامیاب کر سکے گا جو سروری قادری صاحبِ مسمّٰی مرشد کامل مکمل سے حاصل کیا گیا ہو۔ کیونکہ مرشد کامل مکمل کے بغیر محض علمِ باطن کی کتابوں سے پڑھے گئے ورد و وظائف سے طالب کو اپنا مطلوب ہرگز حاصل نہ ہو گا بلکہ ایسا کرنااس کے لیے تنگدلی، پریشانی اور غربت کا باعث بنے گا۔ اللہ پاک کا احسانِ عظیم ہے کہ جو اُس رحیم وکریم ربّ العزت نے آج کے گمراہ کن دور میں بھی اپنی مخلوق پر بھلائی فرماتے ہوئے اپنے محبوب ومقرب فقیرِ کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا ظہور فرمایا۔ آپ مدظلہ الاقدس صاحبِ مسمّٰی سروری قادری مرشد کامل جامع نور الہدیٰ ہیں یعنی آپ مدظلہ الاقدس اللہ کے اسم سے اس کی ذات تک کا سفر طے کرواتے ہیں۔ آپ مدظلہ الاقدس متلاشیانِ حق کو بیعت اور بغیر بیعت کے ذکرو تصور اسمِ اللہ ذات عطا فرما کر ان کا باطنی تعلق اللہ سے جوڑ دیتے ہیں۔ موجودہ دور میں آپ مدظلہ الاقدس کو ہی یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ کی صحبت میں ذکرو تصور اسمِ اللہ ذات کرنے والے ہزاروں، لاکھوں متلاشیانِ حق رضائے الہٰی کی نعمت کو پاتے ہوئے قربِ الہٰی اور مجلسِ محمدیؐ کی دائمی حضوری پا چکے ہیں۔ اس کے لیے طالب کی طلب کا درست ہونا اور نیت میں صدق و اخلاص ہونا ضروری ہے وگرنہ جاسوس اور بدنیت انسان پر اللہ بھی رحم نہیں فرماتا۔ آنکھ والا تیری قدرت کا تماشہ دیکھے دیدۂ کور کو کیا آئے نظر، کیا دیکھے http://bit.ly/3iPNaCR #sultanulashiqeen #sultan_ul_ashiqeen #najiburrehman #sultanbahoo #sufism #faqr #sufibooks #markazefaqr #spiritual #spirituality #spiritualawakening #spiritualgrowth #bestperson #bestpersonever #personality #islam #islamicpost #dervish #fakir #insanekamil #murshid #murshidkamilakmal

Post content