Post by Social Jockey

92 followers

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 18 سالہ مصباح کی موت کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت کے حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کر دی گئی۔پولیس سرجن کراچی کی سربراہی میں خصوصی میڈیکل بورڈ نے قبر کشائی کے بعد ضروری نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق مصباح کی لاش 9 جون کو لائی گئی تھی، ابتدائی میڈیکل کیا گیا تاہم اہلخانہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا تھا، بعد ازاں عدالت کے حکم پر کارروائی مکمل کی گئی۔اہلخانہ نے مصباح کے شوہر پر مبینہ تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جبکہ میڈیکل رپورٹ کے بعد کیس کی مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔ #SocialJockey #SurjaniTown #KarachiNews #MisbahCase #Exhumation #KarachiPolice

Post content

Video Content