Post by Social Jockey

107 followers

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں 11 اور 12 جولائی کو موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس الرٹ کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، مانسہرہ اور کوہستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بعض علاقوں میں فلیش فلڈ اور پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ #SocialJockey #KhyberPakhtunkhwa #PDMA #RainFall

Post content