Post by Snap Organization
chairman social network for assistance of people at Social Worker
تقریبِ افتتاح — Social Network Assistance to people .(snap) الحمدللہ! آج Social Network Assistance to People.(snap) کی افتتاحی تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔ اس خوشی کے موقع پر مختلف سماجی و فلاحی اداروں کے معزز نمائندگان نے شرکت کی اور اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹر محمد یونس صاحب اور اسد صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ اسی طرح رستم ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چئیر مین ظفر خان بمع معزز نمائندگان نے شرکت کرکے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ سمیم آرفن کیئر (Sameem Orphan Care) کی جانب سے عتیق الرحمٰن صاحب نے شرکت کی اور ادارے کے مقاصد کو سراہا۔ تمام مہمانوں نے SNAP کے چیئرمین سجاد خان صاحب کو ادارے کے قیام پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی خدمت کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے درمیان مستقبل میں مشترکہ فلاحی سرگرمیوں، امدادی منصوبوں اور سماجی خدمات کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معذور افراد، بیواؤں، یتیموں، غریب اور مستحق خاندانوں سمیت قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مل کر کام کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں تک بروقت امداد اور سہولتیں پہنچائی جا سکیں۔ SNAP کا مقصد معاشرے میں باہمی تعاون، انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون سے یہ مشن مزید مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھے گا۔ ہم تمام معزز مہمانوں، شرکاء اور تعاون کرنے والے اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں انسانیت کی خدمت کے اس سفر میں کامیابی عطا فرمایی Nasir Khan Aziz Bismil Shahzeb Journalist معذور فاونڈیشن Abid Ullah Sara Khan Ahmad Nisar Zahid Khan صبغت اللّٰہ خان Murad Ali Iftikhar Khan Biland Khel Khajistaa Gul Zubair Mohammad Khan Muhammad Zubair