Post by Shaista Sarwari Qadri
--
کائنات کی ہر شے اور ہر گوشہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے علم میں ہے یعنی تمام موجودات آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے احاطۂ علم میں ہیں۔ آسمانوں اور زمینوں میں جو کچھ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم وہ سب جانتے ہیں ۔ ہر قسم کے علوم آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمادیئے ہیں۔ جو کچھ اب تک ہو چکا ہے، ہو رہا ہے یا ہوگا وہ سب اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر واضح فر مادیا ہے۔ لوح و قلم کے جملہ علوم آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کو معلوم ہیں بلکہ لوح و قلم کے جملہ علوم حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے علوم کے سمندر کے چند قطرے ہیں ۔ عارفین کے نزدیک تو اللہ تعالیٰ نے اپنا تمام علم حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو عطا کر رکھا ہے اور صفت ِعلیم سے کامل اور اکمل طور پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم متصف ہیں۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے علم کی وسعت جاننے کے لیے یہ پوڈ کاسٹ مکمل سنیں۔ Book: Haqeeqat e Mohammadia Author: Sultan-ul-Ashiqeen Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman Vocalist: Sultan Mohammad Ahsan Ali Publisher: Sultan-ul-Faqr Publications #sultanulashiqeen #sultanulfaqrpublications #haqeeqatemohammadia #prophetmohammad #holyprophet #sultanmohammadnajiburrehman #bookspodcast #sufipodcast #sufibooks #islamicbooks #tasawufbooks #ilmenabavi #ilmenabvi #wusateilmenabavi https://lnkd.in/du8UWc2d