Post by Sana Gulzar
A passionate writer, a dedicated teacher, a visionary founder and CEO, a motivational speaker and a first generation lawyer with dedicated, innovative and progressive approach
گزشتہ برس سیلاب نے بہت سے گھرانوں کو متاثر کیا جن میں سے جو صاحب استطاعت تھے انھوں نے خود کو سنبھال لیا اور کچھ کو حکومتی اور عوامی مدد نے اس مشکل وقت سے نکال کر ان کے سر کی چھت محفوظ کی۔ مگر کچھ سفید پوش افراد اس مدد سے محروم رہ گئے اور تقریباً دس ماہ گزرنے کے باوجود بھی وہ ٹوٹی دیواروں اور گرتی چھتوں کے ساتھ مدد کے طلب گار ہیں۔ ایسی ہی کچھ ضرورت مند فیملیز کے لیے ہم نے ایک چھوٹی سی campaign شروع کی اور donation اکٹھی کرنا شروع کی۔ حالانکہ donation اکٹھی کرنا ایک انتہائی مشکل عمل ہے لیکن پھر بھی میں پر امید ہوں کہ اللہ پاک ان ضرورت مندوں کے لیے وہ وسائل ضرور پیدا کریں گے جن کے بعد وہ اپنی مضبوط چھت کے نیچے بے فکر ہو کہ موسمی حالات کا مقابلہ کر سکیں گے۔ میں یہ سب ان دعاؤں کے لیے کرتی ہوں جو دعائیں ان زبانوں سے ان تمام افراد کے نکلتی ہیں جو اس کار خیر میں حصہ ڈالتے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ آپ لوگ اپنے وسائل کے مطابق اپنے عطیات جمع کروائیں چاہے وہ سو روپے ہوں یا ہزاروں میں ہو۔ آپ کو کیا معلوم کہ آپکا یہ چھوٹا سا عمل کسی کے لیے کتنی بڑی خوشی بن جائے۔ مجھے امید ہے کہ میرے غیر ملکی ساتھی بھی تعاون کریں گے کیونکہ میرا سوشل سرکل اتنا بڑا نہیں کہ اتنی رقم میں اکیلے اکٹھی کر سکوں۔ میرا easypaisa اکاؤنٹ میں شئیر کر رہی ہوں اور اگر کسی کو ڈونیشن بھیجنے کے لیے IBAN یا بینک اکاؤنٹ چاہیے ہو تو آپ مجھے میسج کر سکتے ہیں۔ مجھے امید ہے میری یہ پوسٹ شیئر بھی ہو گی اور ڈونیشن بھی اکٹھی ہو گی۔ اللہ پاک آپ لوگوں سے راضی ہوں۔ آمین 📲 عطیہ جمع کروائیں (ایزی پیسہ): 03090972563 (Sana Gulzar) 📖 "جو لوگ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، اللہ اسے کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔" (البقرہ: 261) براہِ کرم عطیہ کریں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں