Post by Punjab Education Foundation-Official

890 followers

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن ہر بچہ، ہر خواب، تعلیم سے روشن ہوگا پنجاب کے تحت پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں نواز شریف سکول آف ایمیننس قائم کر دیا گیا ہے۔ اس جدید تعلیمی ادارے میں طلبہ کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں کمپیوٹر لیب، روبوٹکس لیب، STEAM لیب، سائنس لیب اور کم عمر بچوں کے لیے ای سی سی ای (ECCE) کلاس رومز شامل ہیں۔ یہ شاندار اقدام جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ، طلبہ کی تخلیقی و سائنسی صلاحیتوں کے نکھار اور انہیں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ نواز شریف سکول آف ایمیننس نہ صرف طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرے گا بلکہ ان کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد بھی ثابت ہوگا۔ #MaryamNawazSharif #PunjabEducation #SchoolOfEminence #Daska #Sialkot #PunjabGovernment #ModernEducation #STEMEducation #RoboticsLab #QualityEducation #BrightFuture #EducationForAll #RoshanPunjab

Post content

Video Content