Post by Noman Muhammad Hussain

| Consultant | Internal Audit | Costing | Accounting | Internal Controls | ERP | ERP Customization | Data Analysis | Process Re Engineering | Business Solutions | Trainer

ہر داڑھی میں تنکا ہے،ہر ایک آنکھ میں شہتیر مومن کی نگاہوں سے بدلتی نہیں تقدیر توحید کی تلوارسے خالی ہیں نیامیں اب ذوق یقیں سے نہیں کٹتی کوئی زنجیر اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں مرمر کی سلوں سے کوئی بے زار نہیں ہے رہنے کو حرم میں کوئی تیار نہیں ہے کہنے کو ہر اک شخص مسلمان ہے،لیکن دیکھو تو کہیں نام کو کردار نہیں ہے اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں بیباکی و حق گوئی سے گھبراتا ہے مومن مکاری و روباہی پہ اتراتا ہے مومن جس رزق سے پرواز میں کوتاہی کا ڈرہو وہ رزق بڑے شوق سے اب کھاتا ہے مومن اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں کردار کا گفتار کا اعمال کا مومن قائل نہیں ایسے کسی جنجال کامومن سرحد کا ہے مومن کوئی بنگال کا مومن ڈھونڈے سے بھی ملتا نہیں قرآن کا مومن اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں #iqbal #iqbalday #pakistanihero #philosopher #poetofeast #translatorofislam #

Post content