Post by Nigah Pk
69 followers
آج آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹیز کانفرنس (APC) کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ منتخب نمائندگان کی توثیق کے بعد اب یہ قرارداد عوامی اور جمہوری حمایت کی حامل ہو چکی ہے۔ افسوس کہ JAAC نے اس قرارداد کو مسترد کر کے مفاہمت کے بجائے محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا۔ جب حکومت اور اسمبلی عوامی مطالبات پر واضح پیش رفت کر چکی ہیں تو مزید احتجاج کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔ کشمیر کو استحکام چاہیے، انتشار نہیں! عوامی ریلیف کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی نذر نہ کیا جائے۔ دیہاڑی دار مزدور، تاجر، طلبہ، مریض اور ٹرانسپورٹر مزید ہڑتالوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ جب راستہ آئینی ہے تو پھر سڑکوں پر تصادم کیوں؟ ریاستی امن کو خراب کرنے والے Khawarij اور Terrorist عناصر کے ایجنڈے کو ناکام بنانا ہو گا۔ منتخب ایوان نے فیصلہ دے دیا؛ اب ضد نہیں، عملدرآمد کا وقت ہے! #آزادکشمیر #کشمیر #AJK #Kashmir #AJKAssembly #StabilityNotChaos #PeaceInKashmir #PublicInterest #AJPC #NoToProtests