Post by News Cuff
Get the latest updates and insights on key issues across the world. Visit our website and social media to stay connected with us.
حکومت زائرین کے لیے کراچی سے عراق تک فری سروس شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زائرین خاص طور پر اربعین اور زیارت کے لیے عراق جانے والوں کی سہولت کے لیے کراچی سے عراق تک فیری سروس شروع کرنے کا منصوبہ بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو فوری طور پر اس کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر داخلہ کے مطابق یہ سروس شروع ہونے سے زائرین کو ہوائی سفر کے مقابلے میں سستا اور آسان راستہ میسر آئے گا۔ کراچی پورٹ سے عراق تک براہ راست فیری سروس کا منصوبہ خاص طور پر لاکھوں پاکستانی زائرین کے لیے بڑی سہولت ہوگی۔ یہ اقدام حالیہ دنوں میں زائرین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اٹھایا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فزیبلٹی رپورٹ تیار ہونے کے بعد اسے عملی شکل دی جائے گی۔ اس سے قبل ایران کے لیے بھی فیری سروس کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ یہ اقدام زائرین کی سہولت اور لاگت کم کرنے کے لیے حکومت کی ایک اہم کوشش ہے۔ #Zaireen #KarachiToIraqFerry #MohsinNaqvi #ArbaeenPilgrims #PakistanIraqFerry #PilgrimFacilitation #Newscuff #Newscuffpk