Post by News Cuff

Get the latest updates and insights on key issues across the world. Visit our website and social media to stay connected with us.

حکومت پنجاب نےموٹر سائیکل کا چالان 2 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار کر دیا گیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں کمی کردی گئی ہے حکومتِ پنجاب نے موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دیتے ہوئے ٹریفک چالان کی رقم میں کمی کر دی ہے۔ اب موٹر سائیکل کی عام خلاف ورزی جیسے بغیر ہیلمٹ، وان وی، یا دیگر معمولی خلاف ورزی پر چالان 2,000 روپے کی بجائے صرف 1,000 روپے ہو گا۔یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ عام لوگوں اور نوجوانوں پر جرمانوں کا بوجھ کم ہو۔ تاہم سنگین خلاف ورزیوں جیسے نشے میں ڈرائیونگ، خطرناک اوور ٹیک، یا حادثے کا باعث بننے والی خلاف ورزی پر جرمانہ اب بھی پرانا رہے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق نئے نرخوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور تمام تھانوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جرمانوں میں کمی سے ٹریفک قوانین کی پابندی بڑھے گی اور لوگ بوجھل جرمانوں سے تنگ نہ آئیں۔یہ اقدام کسانوں، طلباء اور عام شہریوں کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ #MotorcycleChallanReduced #TrafficFinesCut #PunjabTraffic #MaryamNawaz #Rs1000Challan #TrafficViolationFines #Newscuff #Newscuffpk

Post content