Post by News Cuff
Get the latest updates and insights on key issues across the world. Visit our website and social media to stay connected with us.
ماجد ستی قتل کیس میں جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر سمیت تین مجرموں کو عمر قید، کمرۂ عدالت سے گرفتار راولپنڈی کی مقامی سیشن عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن اور سماجی شخصیت ماجد ستی کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما فرخ کھوکھر سمیت تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے تینوں پر فی کس 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم وسیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت فرخ کھوکھر ضمانت پر موجود تھے۔ عدالتی حکم کے بعد پولیس نے انہیں کمرۂ عدالت میں حراست میں لے کر ہتھکڑیاں لگائیں اور سخت حفاظتی انتظامات میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں دونوں فریقوں کے اہلِ خانہ، وکلا اور حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ ماجد ستی کو اگست 2022 میں راولپنڈی کے سکستھ روڈ علاقے میں فائرنگ کرکے جان سے محروم کیا گیا تھا اور مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہوا۔ فرخ کھوکھر نے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے اپنے وکلا کو اسے چیلنج کرنے کی ہدایت کی ہے۔ Disclaimer: This content is shared strictly for informational and awareness purposes, based solely on publicly available reports and media sources. It does not represent any personal opinion or endorsement of any party involved. #MajidSattiCase #FarrukhKhokhar #RawalpindiCourt #CourtVerdict #Newscuff #Newscuffpk