Post by NADRA

58,233 followers

نادرا پوڈکاسٹ | پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی مفید خصوصیات اور شہریوں کے لئے منفرد سہولیات نادرا کے واٹس ایپ چینل، یوٹیوب کمیونٹی اور فیس بک پر کئے گئے سروے میں شہریوں کی اکثریت نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے مختلف مفید فیچرز کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ شہریوں کی آراء کی روشنی میں ہماری اس پوڈکاسٹ میں ملٹیپل لاگ ان کی سہولت ختم کرنے اور بعض صورتوں میں "کولنگ ٹائم" کا فیچر متعارف کرانے کی وجوہات پر بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ کی کون سی سہولیات موبائل ایپ پر متعارف کرائی جا رہی ہیں اور سول رجسٹریشن کی سہولیات کا دائرہ کس حد تک وسیع ہو چکا ہے، ان تمام سوالات کے تفصیلی جوابات جاننے کے لئے ہماری پوڈکاسٹ ملاحظہ فرمائیں۔ اگر آپ بھی شناختی کارڈ یا نادرا خدمات کے بارے میں کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو کمنٹ کے ذریعے ہمیں آگاہ کریں۔ ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ معلوماتی وڈیو یا پوڈکاسٹ کے ذریعے اس کا جواب دیں۔ نادرا فیس کی آن لائن ادائیگی کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے وڈیو اس لنک پر:   https://lnkd.in/dU3J5J7K #NADRA #PakID #PakIDMobileApp #NADRAPodcast #DigitalPakistan #CitizenServices #IdentityServices #CNIC #PassportServices #CivilRegistration #PublicService https://lnkd.in/dhMpBECR

Post content