Post by NADRA
58,207 followers
پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.6.6 جاری کر دیا گیا ہے۔ "کارڈ دیکھیں" کے نئے فیچر کی بدولت اب آپ درخواست جمع کرانے سے پہلے اپنا متوقع شناختی کارڈ دیکھ سکتے ہیں، اس پر درج معلومات کا جائزہ لے سکتے ہیں اور کسی بھی غلطی کی صورت میں متعلقہ فیلڈ میں جا کر تصحیح کر سکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بھی پاک آئی ڈی کے ذریعے پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے اندراج کا آغاز ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ سہولت ضلع پشاور کی تمام ولیج اور نیبر ہڈ کونسلوں میں دستیاب ہے اور اس کا دائرہ کار مرحلہ وار پورے صوبے میں پھیلایا جائے گا۔ آپ پاک آئی ڈی کے اگلے ورژن میں کون سی نئی سہولت دیکھنا چاہتے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔ #PakID #PakIDApp #PakIDUpdate #NADRA #PublicServices #CitizenServices https://lnkd.in/dhjrSRfj