Post by NADRA

58,002 followers

قطار کی زحمت کیوں اٹھائیں، اپنی درخواست خود جمع کرائیں نادرا سیلف سروس کیاسک شناختی کارڈ یا نائکوپ کی میعاد ختم ہونے پر اس کی تجدید کرانا ہو،گم یا خراب شدہ کارڈ کا متبادل بنوانا ہو یا خاندان کے کسی فرد کی وفات پر ان کا شناختی کارڈ یا نائکوپ منسوخ کرانا ہو، سیلف سروس کیاسک پر درخواست کی کارروائی خود مکمل کریں، اپروول آفیسر سے درخواست منظور کرائیں اور فیس ادائیگی کے بعد مقررہ میعاد پوری ہونے پر اپنا شناختی کارڈ، نائکوپ  یا منسوخی سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ سیلف سروس کیاسک نادرا کے درج ذیل مراکز پر دستیاب ہیں: اسلام آباد : نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا، نادرا رجسٹریشن سنٹر بھارہ کہو۔ راولپنڈی: نادرا میگا سنٹر مری روڈ، نادرا سنٹر سی ایس ڈی ، نادرا سنٹر واہ کینٹ۔ لاہور: نادرا میگا سنٹر داتا گنج بخش، نادرا میگا سنٹر ایجرٹن روڈ، نادرا میگا سنٹر پیکو روڈ۔ پنجاب کے دیگر شہر: نادرا میگا سنٹر گوجرانوالہ، نادرا سنٹر سیالکوٹ، نادرا میگا سنٹر فیصل آباد، نادرا سنٹر جھنگ، نادرا سنٹر سرگودھا سٹی، نادرا سنٹر ملتان سٹی، نادرا سنٹر ماڈل ٹاؤن بہاولپور، نادرا سنٹر رحیم یار خان کراچی: نادرا میگا سنٹر ڈی ایچ اے، نادرا میگا سنٹر نارتھ ناظم آباد، نادرا میگا سنٹر سیمنس چورنگی۔ حیدرآباد: نادرا بگ سنٹر  حیدرآباد، نادرا بگ سنٹر ایسٹ۔ سکھر: نادرا سنٹر سکھر سٹی کوئٹہ: نادرا سنٹر کوئٹہ، نادرا سنٹر کینٹ پشاور: نادرا میگا سنٹر رنگ روڈ https://lnkd.in/dMiYau8b

Post content