Post by Muhammad Irfan Khan
Security & Protocol Officer | Gate Operations | Administrative Coordinator | Front Desk Management
https://lnkd.in/dBRWPUSu 🔳 اسلامک اسینشلز کورس 2026 کے نئے سیشن کا کامیاب آغاز! 🌟 الحمد للہ! المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر (MIRC) کے زیر اہتمام آج 26 اپریل 2026 کو کراچی کے چار مختلف مراکز میں "اسلامک اسینشلز کورس" کے تینوں لیولز (بیسک، انٹرمیڈیٹ اور ایڈوانس) کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ 📍 مسجد سعد بن ابی وقاص، ڈیفینس میں بیسک لیول کے تحت 120 نئے طلباء و طالبات نے شرکت کی، جبکہ آن لائن شریک ہونے والے طلباء کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ 📍 اسی طرح البیان انسٹیٹیوٹ، PECHS بلاک-6 میں انٹرمیڈیٹ لیول کے تحت معقول تعداد میں طلباء و طالبات نے بالمشافہ شرکت کی، جبکہ متعدد طلباء و طالبات نے آن لائن کلاسز کے ذریعے بھی شرکت کی۔ 📍 ایک منارہ مسجد، بہادرآباد میں ایڈوانس لیول کے تحت تقریباً 60 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ جو اس کورس کے تیسرے سال میں باقاعدگی کے ساتھ اپنی علمی پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 📍 مزید برآں مسجد حسین بن علی، گلزارِ ہجری (اسکیم 33) میں اسلامک اسینشلز کورس، انٹرمیڈیٹ لیول کے ایک نئے تعلیمی مرکز کا بھی آغاز کیا گیا، جہاں طلباء کی حوصلہ افزا شرکت دیکھنے میں آئی، جو مقامی سطح پر دینی تعلیم کے فروغ کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ 📚 اسلامک اسینشلز کورس ایک جامع تعلیمی پروگرام ہے جو دینِ اسلام کی بنیادی و ضروری تعلیمات، اہم دینی علوم و معارف اور عملی رہنمائی پر مشتمل ہے۔ یہ کورس خصوصی طور پر یونیورسٹی و کالج کے طلباء، پروفیشنلز، اور عام مرد وخواتین کی علمی و عملی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ 🎓 اس کورس میں تدریس کے فرائض ایسے معزز ومستند اساتذہ انجام دے رہے ہیں جو جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے اعلیٰ دینی تعلیم یافتہ ہیں اور المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے علمی و دعوتی شعبہ جات سے وابستہ ہیں۔ ✨ آپ بھی اپنے قریبی مرکز میں علم وعمل کی اس بابرکت مجلس کا حصہ بنیں اور دینی تعلیم کے اس نورانی سفر میں شامل ہوں۔ 📌 مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں: ⬅️ بیسک لیول: 📲 رجسٹریشن لنک: https://lnkd.in/dn9CcX7g 📍 مسجد سعد بن ابی وقاص، ڈیفینس فیز-4، کراچی 📞 +923183747544 ⬅️ انٹرمیڈیٹ لیول: 📲 رجسٹریشن لنک: https://lnkd.in/duB96Umi 📍 البیان انسٹیٹیوٹ PECHS بلاک-6 📞 03702813554 📍 مسجد حسین بن علی، گلزارِ ہجری، اسکیم 33 📞 03190394412 . . . . . . . . #IslamicEssentials2026 #islamiccourse #learnislam #DeenKnowledge #IslamicEducation #Aqeedah #fiqh #Tafseer #Hadith #Seerah #arabiclearning #spokenarabic #IslamicLearning #KarachiStudents #dhakarachi #albayaancourses #mirccourses #youth #students #IslamicJourney #learndeen #FaithAndKnowledge #IslamicPrograms #SundayClasses #OnlineLearning #OnlineIslamicEducation #onlinecourses #islamiccourses #weekendcourse