Post by Muhammad Azhar Siddique
Managing Partner at Mohammad & Ahmad
کوئی بتائے گا کہ چیف جسٹس یحیی آفریدی کے آنے کے بعد سپریم کورٹ نے کیا فتوحات حاصل کی ہیں؟ کیا مفاد عامہ کے کیسز کو تیز رفتاری سے سنا گیا؟ کیا آئینی بینچز ہر ہائی کورٹ میں بن گئے؟ کیا ہائی کورٹس میں اعتراض کیسز اور نظام انصاف میں روکاوٹیں ختم ہوئیں؟ کیا عام آدمی کو فوری انصاف ملا؟ کیا جیلوں کی حالت بدلی؟ کیا ہزاروں زیرِ التواء مقدمات کم ہوئے؟ کیا غریب قیدیوں، خواتین، بچوں اور ٹرائل کے منتظر افراد کے مسائل حل ہوئے؟ کیا پولیس، پراسیکیوشن اور عدالتی نظام میں کوئی انقلابی بہتری آئی؟ اگر واقعی اصلاحات ہو رہی ہیں تو قوم کو اعدادوشمار، نتائج اور زمینی حقائق سے آگاہ کیا جائے، تاکہ مثبت اقدامات کی تعریف بھی ہو اور مزید تجاویز بھی دی جا سکیں۔ اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق: • جیل ریفارمز اور “نیشنل جیل ریفارم ایجنڈا” شروع کیا گیا۔ • زیرِ التواء مقدمات کم کرنے کے لیے کیس مینجمنٹ پلان بنایا گیا۔ • کچھ عدالتی امور میں ڈیجیٹلائزیشن، ای-پیمنٹ اور QR سسٹم متعارف کرایا گیا۔ • سزائے موت کے اپیلوں اور جیل پٹیشنز پر پیش رفت کا دعویٰ کیا گیا۔ • عوامی سہولت مراکز اور عدالتی اصلاحات کے متعدد اجلاس ہوئے۔ لیکن اصل سوال آج بھی وہی ہے: کیا ایک عام شہری، ایک غریب سائل، ایک بے گناہ قیدی، ایک مظلوم عورت اور ایک انتظار میں کھڑا پاکستانی واقعی انصاف محسوس کر رہا ہے؟ قوم صرف پریس ریلیز نہیں، عملی نتائج دیکھنا چاہتی ہے۔ اگر بہتری ہوئی ہے تو اسے مزید مضبوط کیا جائے، اور اگر نظام اب بھی سست، مہنگا اور طاقتور طبقے کے تابع ہے تو پھر سنجیدہ احتساب اور بڑی اصلاحات ناگزیر ہیں!! @QayyumReports @ShakirAwan88 @wajih_sani @AsadAToor @AamirSaeedAbbasi @AnsarAAbbasi @MazharAbbasGEO @HamidMirPAK @ArshadSharifk @saleemkhansafi @TalatHussain12 @murtazasolangi @AmberRShamsi @MunizaeJahangir @fawadchaudhry @SamiAbraham @MoeedNj @Shahidmasooddr @iqrarulhassan @WaseemBadami @ImranRiazKhan @AbbasiDawn @Dawn_News @geonews_urdu @ARYNEWSOFFICIAL @SAMAATV @92newschannel @PublicNews_Com @ExpressNewsPK @BOLNETWORK @HumNews_pk @etribune @The_Nation @PTVNewsOfficial @HasnaatMalik @zulqarnainARY @zulqarnainARY @ImranRiazKhan @iNasimSiddiqui @ArshadAliUmar #SupremeCourt #JusticeSystem #JudicialReforms #Pakistan #PrisonReforms #RuleOfLaw #ChiefJustice #SupremeCourtPakistan #انصاف #عدالتی_اصلاحات #جیل_اصلاحات #پاکستا