Post by Mahnoor Hashmi

ICAP | CA

یہ ہماری CA community میں سے Big 4 کا craze پتہ نہیں کیوں نہیں ختم ہو رہا۔ ہاں، اچھی بات ہے خواہش ہونی چاہیے، کوشش بھی کرنی چاہیے، لیکن یہ کیا کہ اس کے لیے اپنا ایک سال ہی ضائع کر دیں؟ کیا دنیا کے سارے کامیاب CAs جو CEOs اور CFOs کی positions تک پہنچ جاتے ہیں، وہ بِگ فور سے آرٹیکلز کر کے نکلتے ہیں؟ کیا ICAP کے سارے presidents بِگ فور سے آرٹیکلز کر کے آئے تھے؟ اور کیا صرف بِگ فور والے ہی آگے جا کر اچھا business کر سکتے ہیں؟ اگر اتنا ہی شوق ہے تو پھر تھوڑی سی ریسرچ بھی کر کے دیکھ لیا کریں۔ اکثر بِگ فور کے trainee ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں specialized بنتے ہیں، جبکہ باقی فرمز کے بندے زیادہ versatile ہوتے ہیں۔ تو ہر چیز کے فائدے بھی ہوتے ہیں اور نقصان بھی،صرف فائدہ اور صرف نقصان والی approach سے نہ دیکھا کریں چیزوں کو۔ آپ کی initial فرم صرف آپ کے career کا پہلا قدم ہے، اگلے دس قدم آپ کی capability پر depend کریں گے۔ ایک competent بندہ کبھی مار نہیں کھاتا۔ محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہوتا ہے بھئی۔ بِگ فور سے آرٹیکلز کا فائدہ بس شروع کے 3،4 سال میں ہی ہوتا ہے، اور وہ فائدہ بھی یہ کہ انہیں UK/USA side جانے میں تھوڑی آسانی ہو جاتی ہے،اور وہاں جا کر بھی آپ مینیجر ہی بنتے ہیں، کوئی سی-ایف-او نہیں بن جاتے۔ اور کچھ لوگ mid-sized QCR فرمز سے بھی سیدھا UK/USA پہنچ جاتے ہیں، تو نصیب بڑی چیز ہے، اچھے نصیب کی دعا کرتے رہنا چاہیے فرمز کے ناموں اور categories کے پیچھے بھاگنے کی بجائے خود کو ایک worthy اور competent انسان بنائیں۔تھوڑا دنیا کو different angles سے بھی دیکھنے کی عادت ڈالیں۔ یہ آپ کی زندگی ہے، آپ کا career ہے، کوئی race نہیں ہے، ہر کسی کی individual journey ہے، ہر کوئی اپنی timeline میں ہے۔ There is no race, but yes, competition is there. There are people outside who are willing to crush your head and go upward, so it means you do not have to slow down. You just have to try to keep showing up daily and stay away from major distractions, that’s enough. جس فرم میں بھی جائیں، ان کے کام، environment اور کلچر کو prefer کریں۔ جو فرم نہیں ملی، اس کے لیے سال ضائع نہ کریں۔ وہ جگہ، وہ لوگ شاید آپ کے لیے صحیح نہیں تھے۔ ہو سکتا ہے آپ وہاں adjust ہی نہ ہو پاتے۔ کچھ اور بن کر نکلتے، جو آپ تھے ہی نہیں، اور نہ ہی اللہ آپ کو ویسا بنانا چاہتا تھا۔ اللہ نے شاید آپ سے کوئی اور کام لینا ہو گا۔ ہو سکتا ہے آپ چند سال بعد شکر کر رہے ہوں کہ الحمدللہ میرا اس فرم میں نہیں ہوا تھا، ورنہ آج اِس جگہ نہ پہنچ پاتا۔ ابھی آپ پوری picture نہیں دیکھ پا رہے، بس ایک piece دیکھ رہے ہیں۔ کچھ وقت بعد انسان کو سمجھ آتی ہے کہ ایسا کیوں ہوا تھا میرے ساتھ۔ جو بھی ہوتا ہے، اچھے کے لیے ہی ہوتا ہے۔ اس بات کو دل میں بٹھا لیں۔ Be so indulged in Allah’s plans that even rejection feels like protection. اللہ کے plans ہمیشہ best ہوتے ہیں، اور آپ کے نصیب کا رزق آپ کو مل کر رہے گا۔ بِگ فور میں جانے کی ایک وجہ respect بھی ہوتی ہے، تو پھر بھی آپ کو کیوں چاہیے لوگوں کی نظروں میں respect اور validation؟ لوگوں کی نظروں میں کبھی اپنے لیے respect تلاش نہ کیجیے گا۔ اللہ کی نظر میں اگر آپ اچھے ہیں تو کافی ہے۔ لوگوں سے بے نیاز ہونا سیکھیں۔ تو بس کوشش شرط ہے۔ UK سے پڑھے ہوئے ڈاکٹرز بھی کبھی کبھی آٹھویں پاس بندے کے نیچے کام کر رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے دعا کیا کریں، اور اچھا بننے کی کوشش کرتے رہا کریں۔