Post by Khurram Sohail
Author - Broadcaster - Journalist - Translator / Critic of world cinema in Urdu language / Founder of Pakistan Japan Literature Forum (PJLF) & Student of Philosophy at the University of Karachi
روزنامہ جنگ کے لیے لکھی گئی تحریر پیش خدمت ہے۔ لنک: https://lnkd.in/gVA9emGG ملک : اٹلی (یورپ) زبان : اطالوی (Italian) ناول نگار: گبرئیل ڈنٹنزیو ۔ Gabriele D'Annunzio ناول کا نام : دی انٹریڈر ۔ The Intruder اشاعت کا سال : 1897 میں پہلا انگریزی ایڈیشن شائع ہوا فلم کا نام : دی انوسینٹ ۔ The Innocent فلم ڈائریکٹر : لیچینو وسکونٹی ۔ Luchino Visconti ریلیز کا سال : 1976 اس فلم کا ٹریلر دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کیجیے لنک: https://lnkd.in/gsfCQqhb سنگِ میل: یہ مصنف عالمی جنگ میں عملی طورپر حصہ لینے کی وجہ سے اپنے لوگوں میں قومی ہیرو کے طور پر ابھرے ؎ ان کے انتقال پر اٹلی کے معروف لیڈر، سیاست دان اور اٹلی کے سابق وزیراعظم ’’مسولینی‘‘ نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ؎ ’’گبرئیل ڈنٹنزیو‘‘ نے کئی ادبی تحریکوں کا اثر بھی لیا اور ان میں اپنا حصہ بھی ڈالا۔ انہی تحاریک میں سے ایک’’ڈیکیڈنٹ موومنٹ‘‘ تھی، یہ تحریک فرانس کی ادبی تحریک’’علامت نگاری‘‘ اور برطانیہ کی ادبی تحریک ’’جمالیات‘‘ سے فکری طور پر قریب تھی۔ ’’گبرئیل ڈنٹنزیو‘‘ اپنے وقت کے ایک بہت بڑے جرمن فلسفی’’فریڈرک نطشے‘‘ سے بھی فکری طور پر متاثر تھے ؎ انہوں نے پورے ادبی کیرئیر میں جو تخلیقات کیں، ان میں 7 ناول، 6 شعری اور 3 افسانوی مجموعے شائع ہوئے۔ ان کے علاوہ 8 ڈرامے اور 4 سوانحی تحریروں کے مجموعے چھپے، انہوں نے ایک فلم کا اسکرین پلے بھی لکھا ؎