Post by Syed Muhammad Hashaam

Hashaam l Blogger I Motivational, Public & Society Speaker I Iqbal Blogger I Accounting I Finance I

یہ ہے خلاصہ علمِ قلندری کہ حیات خدنگِ جَستہ ہے لیکن کماں سے دور نہیں علامہ محمد اقبال قلندری اور درویشی ناممکن باتوں کو ممکن بنا دینے والا علم ہے۔ قاعدہ یہ ہے کہ جو تیر کمان سے نکل چکا ہو وہ واپس نہیں آسکتا لیکن قلندروں کو ایسا روحانی علم اور معجزاتی قوت عطا کی گئی ہے کہ وہ اڑتے ہوئے تیر کو کمان میں واپس لا سکتے ہیں۔ اقبال نے ۱۹۱۴ء میں رسالہ طریقت ( مدیر محمد الدین فوق) کو ایک انٹرویو دیا تھا اُس میں ایک سوال تھا: ”اولیا کی کرامتوں کے متعلق کیا خیال ہے؟“ اقبال نے جواب دیا: ” میں کرامتوں کا قائل ہوں اور میرا خیال ہے کہ وہ پاک نفوس جن کو اللہ تعالیٰ نے خاص دل اور دماغ عطا کیا ہے اور جو تزکیہ نفس میں صاحب کمال ہیں، ”تیر از کماں جستہ“ اور ”آب از جو رفتہ“ واپس لا سکتے ہیں۔ اولیا را ہست قدرت از اله تیر جستہ باز گراند ز راہ ( اولیا کو اللہ سے یہ قدرت عطا ہوئی کہ وہ کمان سے نکلے ہوئے تیر کو راستے سے واپس لے آتے ہیں)۔ Hashaam Talks #AllamaIqbal #Darvesh #اولیا #knowledge #iamHashaam #HashaamTalks #fyp #foryou #foryoupage #viral

Post content