Post by Syed Muhammad Hashaam

Hashaam l Blogger I Motivational, Public & Society Speaker I Iqbal Blogger I Accounting I Finance I

تری سزا ہے نوائے سحر سے محرومی مقامِ شوق و سرور و نظر سے محرومی علامہ محمد اقبال تیرے اس گناہ (یعنی شاعرانہ پیغام کے ذریعے پستی میں گری ہوئی قوم میں سربلندی کا جذبہ پیدا کرنے) کی سزا یہ ہے کہ تجھے صبح کے نغموں سے محروم کر دیا جائے۔ نیز تجھ سے عشق و مستی اور دیدار کا بلند ترین رتبہ چھین لیا جائے۔ جو قوم پستی میں گری ہوئی ہو ، اس میں سر بلندی کا جذبہ پیدا کرنا صرف انہیں لوگوں کے نزدیک گناہ ہو سکتا ہے جو دشمن ہوں۔ اقبال کا مقصد یہ ہے کہ میں نے قوم کے لیے عزت مندانہ حیات کا جو سرمایہ فراہم کیا دشمن اسے اچھی نظروں سے نہیں دیکھ سکتے۔ ان کا بس چلے تو مجھ سے وہ جوہر چھین لیں، جن کی بدولت میں نے اپنی قوم میں زندگی کی نئی روح پھونکی۔ Hashaam Talks #AllamaIqbal #سحر #passion #iamHashaam #HashaamTalks #fyp #foryou #foryoupage #viral

Post content