Post by Hamza Rao
Sales Head | JBP-Retail-B2B-Category Management–Digital Strategy | Product Development | Mentoring-Speaker | Visiting Faculty |
🚨لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 14 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایک خاتون ٹیچر سمیت 20 سے 25 بچے ٹیوشن سینٹر میں موجود تھے، 15 سے زائد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونےکی اطلاع ہے، زیادہ تر بچے کم عمر ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع شام 4:45 بجے پرملی تھی، 5 سے 6 بچوں کو نکالا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ٹیوشن سینٹر کی عمارت میں صبح کے اوقات میں اسکول ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچے اسکول کی اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے آئے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا، ٹیوشن سینٹر کےگراؤنڈ فلور پر بچے پڑھ رہے تھے۔ گھر کے مالک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ #heart #wrenching inna Lil hi wa inna elhi rajion
Video Content