Post by Hamza Amir (The Taxboy)

Tax Advisor & Auditor | 🇵🇰پاکستان Income & Sales Tax Specialist | 🇸🇦KSA Tax Compliance | 🇺🇸USA Tax Compliance • Tax Planning • Audit | QuickBooks | Zoho | Xero | CA & CMA Aspirant

ذکرِ حسینؓ صرف رسموں کا نام نہیں... ذکرِ حسینؓ صرف لباس کا رنگ بدل لینے، تازیہ یا جلوس نکالنے، یا منبر پر بیٹھ کر قاتلینِ حسینؓ پر لعنت کرنے کا نام نہیں۔ بے شک قاتلینِ اہلِ بیتؓ پر اللہ تعالیٰ، اس کے رسولوں اور تمام لعنت کرنے والوں کی لعنت ہو۔ مگر محرم کا اصل پیغام اس سے کہیں بڑھ کر ہے... ✨ دلوں میں اہلِ بیتِ اطہارؓ کی محبت پیدا کرنا ✨ حق اور باطل میں فرق پہچاننا ✨ ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا ✨ صبر، استقامت اور قربانی کا درس لینا ✨ اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنا امام حسینؓ نے ہمیں صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں دیا، بلکہ یہ سکھایا کہ جب حق اور باطل آمنے سامنے ہوں تو مومن کا مقام حق کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، چاہے قیمت کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو۔ آج بھی معاشرے میں جھوٹ، ظلم، کرپشن، ناانصافی اور حق تلفی کی مختلف شکلیں موجود ہیں۔ حقیقی ذکرِ حسینؓ یہ ہے کہ ہم اپنی ذات، اپنے کردار اور اپنے معاشرے میں ان برائیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ 🌹 کروڑوں درود و سلام نبی کریم ﷺ، اہلِ بیتِ اطہارؓ اور تمام صحابۂ کرامؓ پر۔ #Muharram #Ashura #ImamHussain #AhlulBayt #Islam #Truth #Justice #Character #Leadership #HamzaAmir #TheTaxboy

Post content