Post by Haider Ali

Attended Open Universiteit

کڑواہٹ کا راز آپ کے جینز میں ہے میں نے جب اس موضوع پر پڑھنا شروع کیا تو ایک دلچسپ حقیقت سامنے آئی یہ کہ کچھ لوگ بعض سبزیاں کیوں نہیں کھا پاتے، اس کا جواب ان کی پسند میں نہیں بلکہ ان کے ڈی این اے میں ہے۔ انسانی جسم میں TAS2R38 نامی ایک جین ہوتی ہے جو زبان پر کڑواہٹ پہچاننے والے قبولکار بناتی ہے۔ بند گوبھی، بروکولی، اور اسی خاندان کی سبزیوں میں گلوکوسینولیٹس نامی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اسی قبولکار کو متحرک کرتے ہیں۔ جن لوگوں کے پاس اس جین کی حساس قسم کی دو کاپیاں ہوتی ہیں، وہ ان سبزیوں کو کہیں زیادہ کڑوا محسوس کرتے ہیں سائنس دان انہیں "سُپرٹیسٹر" کہتے ہیں۔ اور جن میں یہ حساسیت نہ ہو، وہی سبزی انہیں بالکل معمولی لگتی ہے۔ ارتقاء نے یہ نظام اس لیے بنایا کہ جاندار زہریلی چیزوں سے بچ سکیں کڑواہٹ فطرت میں اکثر خطرے کی علامت ہوتی ہے۔ کیا آپ کو یہ سبزیاں بہت کڑوی لگتی ہیں یا آپ بے فکری سے کھا لیتے ہیں؟ تذکرہ کیجیے! ماخذ: The Scientist; PMC/NIH — TAS2R38 Research; University of Queensland, 2025 حیدر علی | حیرت کدہ #حیرت_کدہ #سائنس #جینیات #حیاتیات #ذائقہ #TAS2R38 #Genetics #UrduScience #Biology