Post by Falcon Wisdom Foundation

6,487 followers

فرعون (نام نہاد سپر پاور) آہ نقدِ عقل و دیں در باختم دیدم و ایں نور را نشناختم افسوس میں نے عقل و دین کی نقدی ہار دی، میں نے اس نور کو دیکھا بھی مگر اسے پہچان نہ سکا۔ اے جہانداراں سوے من بنگرید اے زیانکاراں سوے من بنگرید اے سلاطین! جو اپنا نقصان کر رہے ہو میری طرف دیکھو۔ واے قومے از ہوس گردیدہ کور می برد لعل و گہر از خاکِ گور افسوس اس قوم پر دولت کی ہوس نے جس کی آنکھیں اندھی کر دی ہیں ؛ جو ہماری قبروں سے عبرت حاصل کرنے کی بجائے لعل و گوہر سمیٹتی ہے۔ چیست تقدیرِ ملوکیت، شقاق محکمی جستن ز تدبیرِ نفاق پادشاہت کی تقدیر کیا ہے؟ پھوٹ ڈالنا، اور پھوٹ کے لیے اپنے آپ کو مستحکم کرنا۔ از بد آموزی زبوں تقدیرِ ملک باطل و آشفتہ تر تدبیرِ ملک اس بدنیتی کی وجہ سے ملک کی تقدیر زار و زبوں اور نظام ابتر اور نا محکم ہو جاتا ہے۔ باز اگر بینم کلیم ﷲ را خواھم از وے یک دلِ آگاہ را اگر میں موسیٰ کلیم اللہ علیہ السلام کو پھر دیکھ لوں تو اس سے ایک دلِ آگاہ کی فرمائش کروں۔ جاوید نامہ #falconsclub #khudi #socialchange #wisdom #education #pakistan #AllamaIqbal #falconswisdom #knowledge #Tarbiyah #FWF #islamabad #lahore #karachi

Post content