Post by Falcon Wisdom Foundation
6,486 followers
علامہ اقبال نے اُردو شاعری کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شاہین کا ایک خاص تصور پیش کیاہے۔ اقبال کا شاہین کارزارِحیات میں چندمخصوص امتیازات رکھتاہے۔ قر بھی انھی امتیازات سے متصف ہے۔ علامہ اقبال نے ایک خط میں وضاحت کی ہے کہ:’’اس جانور میں اسلامی فقر کے تمام خصوصیات پائے جاتے ہیں: (۱) خودداراورغیرت مندہے کہ اورکے ہاتھ کا مارا ہوا شکار نہیں کھاتا۔ (۲) بے تعلق ہے کہ آشیانہ نہیں بناتا۔ (۳) بلندپروازہے۔(۴) خلوت پسند ہے۔ (۵) تیزنگاہ ہے‘‘ #falconsclub #khudi #socialchange #wisdom #education #pakistan #falconsfoundation #allamaiqbal