Post by Fahad Shahzad khan
Student at University of Veterinary and Animal Sciences
ہمارے ہاں بعض لوگ حقوق اللہ سے راہِ فرار اختیار کرنے کے لئے حقو ق العباد پر بہت زور دیتے ہیں۔ اُن کا نقطۂ نظر یہ ہے کہ حقو ق اللہ کی معافی ممکن ہے لیکن حقوق العباد کی معافی ممکن نہیں ہے۔لیکن جہاں پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی محبت کی بات آ جاتی ہے وہاں معاملہ حقوق اللہ اور حقو ق العباد سے ماورا ہو جاتا ہے۔ ایمانِ کامل تو عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہے ۔عشق کی یہ تعریف ہے کہ جو ’’محبت‘‘ تمام ’’محبتوں ‘‘پر غالب آجائے وہ عشق ہے اور عشق ِمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہی ایمانِ کامل ہے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے تعلق عشق کا تعلق تھا۔ اسی عشق ِ رسولؐ کے باعث وہ آسمانِ دنیا کی بلندیوں پر ستاروں کی طرح چمکے ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عشق کے واقعات جاننے کے لیے یہ پوڈ کاسٹ مکمل سنیں۔ Book: Haqeeqat e Mohammadia Author: Sultan-ul-Ashiqeen Sultan Mohammad Najib-ur-Rehman Vocalist: Sultan Mohammad Ahsan Ali Publisher: Sultan-ul-Faqr Publications #sultanulashiqeen #sultanulfaqrpublications #haqeeqatemohammadia #prophetmohammad #holyprophet #sultanmohammadnajiburrehman #bookspodcast #sufipodcast #sufibooks #islamicbooks #tasawufbooks #imanekamil #ishqemustafa #ishqehaqeeqi #ishq #ishqerasool