Post by Faateh Law Firm
Advocate at Faateh Law Firm
عدالتوں اور مختلف قانونی فورمز میں 30 برس سے زیرِ التواء تنازع ADRC کی کامیاب ثالثی سے چند ہفتوں میں ایک کامیاب مفاہمت کی روشنی میں حل (نمائندہ خصوصی اسلام آباد ) انسپکٹر جنرل آف پولیس کا کمیونٹی پولیسنگ کے وعدے کی روشنی میں ADRC کی ایک اور اہم کامیابی. اسلام آباد کی آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (ADRC) نے ایک ایسا دیرینہ تنازع خوش اسلوبی سے حل کرا دیا جو گزشتہ 30 برس سے مختلف عدالتوں، سرکاری اداروں اور قانونی فورمز پر زیرِ غور تھا۔ اس طویل قانونی کشمکش کے باعث فریقین ذہنی اذیت، مالی اخراجات اور مسلسل تناؤ کا شکار رہے۔ معاملہ ADRC کے روبرو پیش ہونے پر چیئرمین اور کمیٹی کے اراکین نے باہمی اعتماد کی فضا قائم کرتے ہوئے فریقین کو مساوی موقع فراہم کیا کہ وہ آزادی سے اپنا مؤقف پیش کریں۔ غیر جانبدارانہ اور صبر آزما ثالثی کے متعدد ادوار کے بعد فریقین اپنی آزادانہ رضامندی سے ایک جامع تحریری تصفیہ نامے پر متفق ہوگئے۔ تصفیہ کے بعد فریقین نے اظہار تشکر کے طور پر ان خیالات کا اظہار کیا کہ اگر ADRC جیسا مؤثر فورم پہلے دستیاب ہوتا تو ان کا قیمتی وقت، سرمایہ اور ذہنی سکون ضائع نہ ہوتا۔ فریقین نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے وژن کو سراہتے ہوئے ADRC کو ایک عوام دوست اور مؤثر متبادل قرار دیا۔ انہوں نے چیئرمین ADRC طیب نواز ملک کی غیر جانبدارانہ ثالثی، شفاف کونسلنگ اور مؤثر رہنمائی کو کامیابی کا بنیادی سبب قرار دیا، جبکہ ADRC کے ممبران جمیل احمد عباسی اور شاہد محمود کی مفاہمتی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ سماجی حلقوں نے اس کامیاب ثالثی کو ADRC اسلام آباد کی نمایاں کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے ساتھ معاشرے میں امن، مفاہمت اور باہمی اعتماد کو فروغ دیتے ہیں۔ #Tayyab #ADRC_Islamabad #ADR_Islamabad #ADR #ADRC #Mediation #justice #IGP_Islamabad #DIG_Ops_Islamabad #DC_Islamabad #CAA #CDA #OGDCL #IDBA #IHBA #SCBA #PBC