Post by Dr Muhammad Zubair Akmal

PhD Scholar in Arabic Linguistics & Quranic Studies | Researcher in Tafsir (Baydawi) | Academic Writer | Lecturer | Specializing in Syntax, Semantics & Classical Arabic Sources (Lisan al-Arab, Sibawayh, Ibn Jinni)

الحمد للہ رب العالمین تحقیقی مقالہ بعنوان:"علاقة الإنسان بالكون والفطرة على أساس من التوازن والرحمة والمسؤولية في ضوء السيرة النبوية" بین الاقوامی تحقیقی مجلہ AL-ĪMĀN Research Journal میں شائع ہو گیا ہے۔ اس تحقیق میں سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں انسان اور کائنات کے باہمی تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مقالے کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ اسلام انسان کو زمین کا ذمہ دار خلیفہ قرار دیتا ہے اور اسے فطرت، ماحول اور تمام مخلوقات کے ساتھ رحمت، اعتدال اور ذمہ داری کا رویہ اختیار کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ موجودہ ماحولیاتی چیلنجز کے تناظر میں سیرتِ طیبہ ﷺ ایک ایسا متوازن اور پائیدار نمونۂ عمل پیش کرتی ہے جو انسانی ترقی کو اخلاقی و ماحولیاتی ذمہ داریوں کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔ میں اس تحقیقی مقالے کی اشاعت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور AL-ĪMĀN Research Journal کی معزز ادارتی ٹیم، مدیرِ مجلہ، ریویورز اور تمام متعلقہ احباب کا تہہ دل سے ممنون ہوں جن کی علمی کاوشوں اور تعاون سے یہ مقالہ منظرِ عام پر آیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور علم و تحقیق کے فروغ کے لیے ان کی مساعی کو مزید ثمر آور بنائے۔ د.محمد زبیر اکمل #ResearchPublication #SeeratUnNabi #EnvironmentalEthics #IslamicStudies #AcademicResearch #DrMuhammadZubairAkmal #ALIMANResearchJournal

Post contentPost contentPost content