Post by Dr. Muhammad Kabir
Registrar-Thal University Bhakkar | Associate Professor of Plant Ecology
تھل یونیورسٹی بھکر میں معروف صحافی نعیم مسعود کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن بھکر: تھل یونیورسٹی بھکر میں معروف صحافی نعیم مسعود کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہوں نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ ایک فکر انگیز گفتگو کی۔ اپنے دورے کے دوران نعیم مسعود نے تھل یونیورسٹی بھکر کی بصیرت افروز قیادت اور تیز رفتار ترقی کو سراہا۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی بدولت نہ صرف تعلیمی معیار کو فروغ ملا بلکہ تدریسی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بھی نمایاں بہتری آئی۔ اس سیشن میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے طلبہ کے علاوہ مختلف طلبہ تنظیموں کے اراکین، (CRs) اور (GRs) نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ کو صحافت اور میڈیا کے شعبے کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کرنے کا موقع ملا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نعیم مسعود نے جدید دور میں بین الشعبہ جاتی تعلیم (Interdisciplinary Education) کی اہمیت پر زور دیا اور تنقیدی سوچ، شعور اور قومی ترقی میں نوجوانوں کے فعال کردار کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خطے کے طلبہ کی فکری صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کا مرحلہ ہوا، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور مہمان مقرر سے مختلف سوالات کیے، یوں یہ تقریب نہایت معلوماتی اور حوصلہ افزا ثابت ہوئی۔