Post by Daastan
3,403 followers
Genre: Biography قید حیات وجاہت علی کی والدہ مرحومہ کی سوانح حیات ہے۔ جس میں انہوں نے اپنی والدہ کی بے مثال زندگی اور لازوال موت کےناقابل یقین حقائق سےپردہ اٹھایا ہے اور ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وجاہت علی نے اپنی والدہ کی پاکیزہ سیرت کو ان کے تحریر کیے ہوئے خطوط اور اپنے بچپن کی یاداشتوں اور مشاہدات کے ذریعے اجاگر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے بچوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں دینِ اسلام کی بنیادی تعلیمات پر عمل کرنے، رزقِ حلال کمانے اور اس پر قناعت کے ساتھ زندگی گزارنے، دنیاوی آزمائشوں پر صبر اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے، منکسر مزاجی اور ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کی وصیت کی ہے۔ قیدِ حیات میں وجاہت علی کے ہر گزرے ہوئے زمانے کے وہ حوادث بھی شامل ہیں جن کا بالواسطہ تعلق ان کی والدہ کی ایمان افروز نصیحتوں، مفید مشوروں اور فیصلہ کن ہدایات پر مبنی ہے۔ To read more about book: https://lnkd.in/egn3TZ9G #daastan #publishing #bookoftheday #biography #letsreadit #boosktoread #daastanbooks #QaideHayat #lovereading #literature