Post by Crime Control

📰 چیف ایڈیٹر: محمد عدنان ملک | کرائم کنٹرول کراچی

ضلع ویسٹ: تھانہ اقبال مارکیٹ حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار کراچی ( نمائندہ.خصوصی کرائم کبٹرول نیوز ) ضلع ویسٹ کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود سریا مل زافرانی کانٹے کے قریب ہوا، جہاں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت نوید حسین ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، خالی خولز اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے، جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل کو بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ فرار ہونے والے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائیاں جاری ہیں۔ #Karachi #DistrictWest #IqbalMarketPolice #PoliceEncounter #NaveedHussain #ArmsRecovery #Motorcycle #InjuredSuspect #AbscondingAccused #CrimeControlNews #KarachiNews #PoliceOperation #KarachiCrime

Post content

Video Content