Post by Auraq Publications
179 followers
مرزا ادیب (4 اپریل 1914----31 جولائی 1999) مرزا ادیب کا شمار اردو ادب کے ان معماروں میں ہوتا ہے جنہوں نے زبان و ادب کی خدمت کے لئے حیات وقف کر دی۔ ان کا اصل نام اصل نام دلاور حسین علی تھا۔ 4 اپریل 1914 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اپنے ذوق ادب کے اظہار کے لئے شروع میں شاعری کا سہارا لیا لیکن بعد میں افسانہ اور ڈرامہ نگاری کے میدان میں قلم اٹھایا اور اسی میں اپنا نام تاریخ کے اوراق میں رقم کیا۔ مرزا ادیب نے اردو ادب میں نثر کی تمام اصناف میں نئے اور کامیاب تجربات کئے جن کی بدولت ادب میں بیش قیمت اضافہ ہوا۔ مزا ادیب کی مشہور تصانیف میں آنسو اور ستارے، ناخن کا قرض، گلی گلی کہانیاں، فصیل، ستون اور ان کی خودنوشت سوانح "مٹی کا دیا" وغیرہ ہیں ۔ ان کا لکھا ہوا ڈرامہ "شہید" پاکستانی ادب کی نصابی کتب میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے اردو رسالوں کے مدیر بھی رہے۔ ریڈیو پاکستان کے لئے مرزا ادیب کے لکھے گئے ڈرامے اپنی مثال آپ ہیں۔ ان کی گراں قدر خدمات کی بدولت حکومت پاکستان نے تمغئہ حسن کارکردگی سے نوازا۔ مرزا ادیب 31 جولائی 1999 کو خالق حیقیق سے جا ملے۔ #mirzaadeeb #urdu #novel #Right #literature #Auraq #education #selfpublishing #urdu #اردو #fiction #bio #history #author #writer #book #book #charges #journalism #auraqpublications #literature #publisher #pakistan #urduadab