Post by Apna Pakistan
369 followers
روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران سے افزودہ یورینیم کی منتقلی میں مدد کے لیے تیار ہے۔ روسی ریاستی جوہری توانائی ادارے روساٹم کے سربراہ الیکسی لیکاچیف کے مطابق روس اس امکان پر غور کر رہا ہے کہ وہ ایران سے افزودہ یورینیم کی منتقلی کے عمل میں عملی کردار ادا کر سکتا ہے۔ یہ بیان روساٹم کی صنعتی اشاعت "اسٹرانا روساٹم" کے ٹیلیگرام چینل پر جاری کیا گیا۔ الیکسی لیکاچیف کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں تکنیکی مسائل کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کا فقدان بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے روس کو ایرانی فریق کے ساتھ تعاون کا مثبت تجربہ حاصل ہے۔ ان کے مطابق 2015 میں ایران کی درخواست پر روس پہلے ہی افزودہ یورینیم کی منتقلی میں مدد کر چکا ہے اور اب بھی اس کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب دو روز قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ ایک نیا معاہدہ "بہت قریب" ہے اور تہران تقریباً 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم فراہم کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ تاہم ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ایسا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ ادھر مارچ کے آغاز میں روساٹم نے ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ سے اپنے عملے کو واپس بلانا شروع کر دیا تھا، جبکہ وہاں جاری تعمیراتی سرگرمیاں بھی عارضی طور پر روک دی گئی تھیں۔ . . . . . . #Apnapakistan #russianhelp #iranvsrussia #enricheduranium #russianoffer