Post by Aamer Rafique Qureshi ARQ GROUP

Chairman, ARQ Group | Managing Partner, Poet Hospitality Group | CEO,Poet Developers (Pvt) Ltd | CEO, SS Advisers | Chairman, Pakistan Restaurants Unity Association | Connector of CEOs & Professionals

چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی متعلقہ سیکٹر کی خدمات کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کیلئے بھی کوشاں۔ چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی کی دعوت پر ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اولپئن ارشد ندیم نے فاطمید فائونڈیشن کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر فاطمید فائونڈیشن کی انتظامیہ اور تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے مریض بچوں کی جانب سے چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی اور معروف اولمپئین ارشد ندیم کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ تقریب کے موقع پر چیئرمین فاطمید کرنل افتخار نقوی۔ رانا امتیاز۔ چیئرمین کاسمو کلب محمد افتخار۔ پرنسپل جی سی ٹی کالج رانا عبدالجبار۔ وریثہ اسلام ٹرسٹ سے ڈاکٹر حامد سمیت دیگر نمایاں شخصیات تقریب کے موقع پر موجود تھے۔  تقریب کے موقع پر فاطمید فائونڈیشن کی انتظیہ کی جانب سے چیئرمین پی آر یو عامر رفیق قریشی اور اولپمیئن ارشد ندیم کو فاطمید فائونڈیشن کے زیر انتظام قائم مخلتف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی آر یو عامر رفیق قریشی اور معروف اولپیئن ارشد ندیم تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے بچوں کے ساتھ گھل گئے جبکہ دونوں شخصیات نے بچوں کے ساتھ پر لطف وقت گزارا۔ تقریب کے موقع پر چیئرمین پی آر یو عامر رفیق قریشی اور اولپمیئن ارشد ندیم کی جانب سے تھیسلیمیا اور ہیمو فیلیا کے بچوں کیلئے خون کا عطیہ بھی دیا گیا جبکہ اس موقع پر دونوں شخصیات کی جانب سے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے امدادی چیکس بھی دیئے گئے۔ #AamerRafiqueQureshi #Chairman #ARQ_Group #ArshadNadeem #Tokyo #Olympics #Javelin #Throw #FatimidFoundationLahore #PRU #7skyimmigration #ThePoetRestaurant #Malkiat_com #BloodCamp #MedicalScreening #Thalassemia #Haemophilia #Blood #RestaurantsStaff #Restaurants #Pakistan

Post contentPost contentPost contentPost content